برطانیہ میں کورونا سے مزید 326 اموات، لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

فائل فوٹو


لندن: برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔ جس کے بعد حکومت نے ملک بھر میں دوسرا لاک ڈاؤن لگا دیا۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 21 ہزار 915 مریضوں  کا اضافہ ہوا جبکہ مزید 326 اموات ہوئیں۔

برطانیہ میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

برطانیہ میں کورونا مریضوں میں خطرناک حد تک اضافے کے بعد حکومت برطانیہ نے 4 ہفتوں کا دوسرا لاک ڈاؤن لگا دیا۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ میں دوسرے لاک ڈاوَن کا نفاذ 2 دسمبر تک ہو گا اس دوران لوگ غیرضروری سفرسے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: دنیا میں12 لاکھ سے زائد اموات

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن نہ کیا تو چند ہفتوں بعد برطانیہ کےاسپتال مریضوں سے بھر جائیں گے جبکہ کورونا سے متاثرین اور شرح اموات میں اضافے سے این ایچ ایس پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں