فرانس سے پاکستانیوں کو نکالنے کا بھارتی شوشہ، پاکستان کی تردید

پاکستان کی جدہ حملے کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے فرانس سے پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے سے متعلق بھارتی خبروں کی تردید کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستانیوں کو فرانس سے نکالنے کی خبروں کو پھیلایا گیا جس میں کوئی صداقت نہیں ہے اور یہ مکمل طور پر جعلی خبریں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بے بنیاد اور گمراہ کن معلومات واضح طور پر پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈا مشین کا ایک ہاتھ ہے۔ فرانس میں پاکستانی قانون کی پاسداری اور معیشت میں مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔

زاہد حفیظ نے کہا کہ حالیہ پیشرفت کے بعد فرانس میں موجود پاکستانیوں کے خلاف کسی قسم کی مشکلات کی کوئی شکایت نہیں ہے۔

گزشتہ روز پیرس کی ایک مسجد کے نمازیوں اور مسجد کے امام کو نامعلوم افراد کی طرف سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں انہیں دھمکی دی گئی کہ مسلمانوں کے لیے فرانس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   گلگت بلتستان کوعبوری طور پرصوبےکادرجہ دینےکافیصلہ

واضح رہے کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے معاملے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں فرانس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں