گلوکار جواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

فائل فوٹو


کورونا وائرس کی ملک میں دوسری لہر آنے کے بعد شوبز شخصیات بھی وبا کی زد میں آنے لگی ہیں۔ مشہور پاکستانی گلوکار جواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ان کے ترجمان نے بتایا کہ جواد احمد نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ انہوں نے اپنے تمام مداحوں اور چاہنے والوں سے اپیل کی ہے کہ ان کے لیےصحت کی دعا کریں۔

اس سے قبل گلوکار اور سیاستدان ابرارالحق کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ معروف گلوکار رحیم شاہ کا کوروناٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

رحیم شاہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔ انہوں نے کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر کورونا کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔

گزشتہ روز اداکار عثمان خان اور ماڈل فروا علی کاظمی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

ڈراما سیریل ’ثبات‘ اور ’انا‘میں بہترین اداکاری کرکے داد سمیٹنے والے اداکار عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

عثمان مختار نے لوگوں سے اپنی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی تھی۔ پاکستانی ماڈل فرواعلی کاظمی نے بھی بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے خود سے رابطے میں رہنے والے افراد کو قرنطینہ میں جانے کی درخواست بھی کی ہے۔

فرواعلی کاظمی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ’میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، گزشتہ ہفتے میں مجھ سے رابطے میں رہنے والے افراد خود کو قرنطینہ کرلیں‘۔

پاکستانی ماڈل نے مزید لکھا کہ ابتدائی طور پر انہوں نے علامات کو غلطی سے فلو سمجھتے ہوئے نظرانداز کیا تھا۔


متعلقہ خبریں