عوام لاک ڈاؤن نہیں چاہتے تو تعاون کریں، لیاقت شاہوانی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی طبیعت بہتر ہے، ترجمان

فائل فوٹو


کوئٹہ: بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ اگرعوام لاک ڈاؤن نہیں چاہتے تو تعاون کریں۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ کورونا ختم نہیں ہوا اس کی دوسری لہر جاری ہے، جن ممالک نے لاک ڈاوَن ختم کیا وہ واپس اب نافذ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں ماسک کےاستعمال کو مزید سخت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کوروناوائرس کے سبب پاکستان میں آج مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار823 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے977 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد3 لاکھ 33 ہزار970 ہو گئی ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں میں 27 ہزار 665 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور12 ہزار592 ایکٹیو کیسز سامنے آئے ہیں۔

ملک میں 3 لاکھ14ہزار555کورونا مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایکٹو کیسز کی تعداد12 ہزار 592ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 19 ہزار970ہوگئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 4 ہزار271، سندھ میں ایک لاکھ 45 ہزار851، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار564، بلوچستان میں 15 ہزار920، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 261 اور آزاد کشمیر میں 4ہزار133 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر، حکومت کا شہریوں کی مدد لینے کا فیصلہ

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 362 اور سندھ میں 2 ہزار627 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 277، اسلام آباد میں 222، بلوچستان میں 151، ‏گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 92 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں