پاکستان کو ظرف والے لیڈر کی ضرورت ہے، خواجہ سعد رفیق

پارلیمنٹ کو سابق وزیراعظم کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کرنا ہوگی، خواجہ سعد رفیق

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کو ظرف والے لیڈر کی ضرورت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ شہباز شریف کے مقابلے میں آئٹم سانگ وزیراعلیٰ پنجاب لائے گئے ہیں۔

ملک میں کوئی مقدس گائے نہیں، سب کو جواب دینا ہو گا: مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق لاہور میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمیں غدار قرار دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما نے دعویٰ کیا کہ ہمارے علم میں ہے کہ غداری کے بینرز کس نے بنوائے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم روز کہتے ہیں کہ جیل میں ڈال دوں گا۔

ایاز صادق نے جو بات کی وہ ان کا ذاتی مشاہدہ تھا، شاہد خاقان عباسی

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں وہ مہنگی ہو جاتی ہے اور جس کام کا نوٹس لیتے ہیں وہ خراب ہو جاتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شہباز شریف نے پورے پنجاب کا نقشہ بدلا تو ان کو جیل میں ڈال دیا گیا۔

ن لیگی رہنما ایاز صادق کیخلاف لاہور میں بینرز لگ گئے

اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی پی کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 17 دسمبر کو لاہور میں بڑا جلسہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں