اسلام آباد: ایک اور تعلیمی ادارہ کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سیل

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک اور تعلیمی ادارے میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر متاثرہ تعلیمی ادارے کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اسکول بند کرنے سے متعلق اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، مراد راس

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں واقع ماڈل اسکول فار گرلز جی 9/1 میں کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید17 اموات

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر(ڈی ایچ او)اسلام آباد ضعیم ضیا نے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد فوری طور پر ماڈل اسکول فار گرلز جی 9/1 کو سیل کرنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ماڈل اسکول فار گرلز جی 9/1 میں کورونا وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس: دنیا میں 4 کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد متاثر

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 53 تعلیمی اداروں کو دو یا دو سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سیل کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں