حیدر علی جیسے تیز کھیلنے والے مزید بلے باز چاہئیں، وقار یونس

حیدر علی جیسے تیز کھیلنے والے مزید بلے باز چاہئیں، وقار یونس

فائل فوٹو


راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف دونوں میچز میں قومی کرکٹ ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ افتخار کو کھلایا اس لیے جاتا ہے وہ باؤلنگ اور بلے بازی دونوں کرلیتے ہیں۔

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی

ہم نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے دوسرے ون ڈے میچ میں کامیابی کے بعد ویڈیو لنک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عماد کا اچھا دن نہیں تھا اس لیے افتخارکو گیند بازی کے لیے کہا گیا۔

دنیائے کرکٹ میں شہرہ افاق باؤلر کی حیثیت سے اپنا لوہا منوانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کومزید دو تین آل راوَنڈرز مل جائیں تو مزید بہتری آجائے گی۔

زمبابوے سیریز میں کوشش ہو گی بہترین کھلاڑیوں کو موقع دیں، بابر اعظم

انہوں ںے کہا کہ شاہین شاہ کو اپنی گیند بازی پر کافی کنٹرول آگیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے ہمیں نوجوان فاسٹ باؤلرز مل رہے ہیں جو اچھی بات ہے۔

وقار یونس نے کہا کہ ابھی نہیں کہہ سکتے ہیں کون سا باؤلر کون سے فارمیٹ میں کھیلے گا؟ تاہم انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ کی کوشش ہے کہ ہرباؤلر کواس کی صلاحیت کے مطابق کھلایا جائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا کہ ایک دم تمام باؤلرزکو تمام فارمیٹ میں نہیں کھلا سکتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ فاسٹ باؤلرز کے ساتھ نوجوان بلے باز بھی سامنے آرہے ہیں جو خوش آئند ہے۔

زمبابوے کے خلاف دوسرا ون ڈے: 15رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ حیدر علی جیسے تیز کھیلنے والے مزید بلے باز ہمیں چاہئیں۔


متعلقہ خبریں