پاکستان سے عمرہ زائرین کی پہلی 2 پروازیں سعودی عرب پہنچ گئیں


اسلام آباد: پاکستان سے عمرہ زائرین کی پہلی 2 پروازیں سعودی عرب پہنچ گئی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز 9713 کے ذریعے46 عمرہ زائرین اسلام آباد سے مدینہ پہنچے ہیں جب کہ  دوسری پرواز میں 50 سے زائد عمرہ زائرین جدہ پہنچے ہیں۔

مدینہ اور جدہ ایئرپورٹ پر پاکستانی مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ اور ٹمپریچر بھی چیک کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سے عمرہ کے لیے جانے والے مسافروں کو تین دن قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔

کورونا وائرس، عمرہ زائرین کی فیس کی واپسی کیلئے آن لائن سروس کا آغاز

خیال رہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو 7 ماہ بعد عمرہ کی ادائیگی کی اجازت مل گئی ہے۔

آج سے بیس ہزارغیرملکی عازمین عمرہ کی ادائیگی کرسکیں گے۔ ساٹھ ہزار نمازی مسجد الحرام میں پنجگانہ نماز ادا کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ ساڑھے انیس ہزار زائرین کو روضہ رسولؐ کی زیارت کی اجازت دی گئی ہے ۔


متعلقہ خبریں