کراچی: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، موبائل مال سیل

راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 92 کیسز رپورٹ

کراچی: شہر قائد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے  بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے موبائل مال کو سیل کردیا گیا۔

سندھ: 24 گھنٹوں میں کورونا کے 480 کیسز رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق کراچی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ نے سیرینا موبائل مال کو سیل کردیا ہے۔

شہر قائد میں ضلع وسطی کے علاقے سخی حسن میں قائم سیرینا موبائل مال کو اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے سیل کیا گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید17 اموات

صوبہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے مزید 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 480 متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 631 ہو گئی ہے جب کہ وبا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 331 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں 4 کروڑ 64 لاکھ سے زائد افراد متاثر

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق صوبے میں اس وقت متاثرہ مریضوں میں سے 186 کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 28 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

سید مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 367 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 99 ہزار 820 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد: ایک اور تعلیمی ادارہ کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد سیل

چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں