ساہیوال: لین دین کا تنازعہ، بااثر زمیندار نے بچوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی


ساہیوال: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں لین دین کے تنازعہ پر بااثر زمیندار نے بچوں پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے دونوں بچے جھلس گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس پر ساہیوال پولیس نےفوری ایکشن لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث نامزد ملزم گرفتار کر لیا ہے جب کہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، فائرنگ کی زد میں آکر طالبہ جاں بحق، 3 ڈاکو گرفتار

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے دوسرے ملزم کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ معصوم بچوں کو ہرصورت انصاف فراہم کریں گے۔


متعلقہ خبریں