مولانا فضل الرحمان نےمرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا

منی بجٹ کے ذریعے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کنٹرول کریگا

اسلام آباد: امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نےمرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ہماری تحریک کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی جانب سے طلب کردہ اجلاس 10 نومبر 2020 کو دوپہر ایک بجے جامع مسجد فاروق اعظم آئی 9/4 اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں پی ڈی ایم کے قیام اور تحریک کے حوالے سے شوریٰ کو مکمل بریفنگ دی جائے گی۔

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں جاری تحریک کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

عدالتی فیصلے کے بعد حکومت اخلاقی جواز کھو چکی، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کو اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں تنظیمی امور سمیت ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی غور و خوص کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں