بدعنوانی سرطان کی طرح زہر قاتل ہے، چیئرمین نیب

بدعنوانی سرطان کی طرح زہر قاتل ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی سرطان کی طرح زہرقاتل ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔

شہباز شریف خاندان کے خلاف ریفرنس: جیل ٹرائل سے متعلق نیب لاہور سے رپورٹ طلب

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب بدعنوانی کی تمام اقسام کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں ںے کہا کہ نیب کی سزاؤں کی شرح 68.8 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب آگاہی، تدارک اور نفاذ کی سہہ پہلو حکمت عملی پرعمل پیراہے۔ انہوں ںے کہا کہ نیب لوگوں کے ذاتی احترم پر بھرپور یقین رکھتا ہے۔

نیب لاہور کا صاف پانی کرپشن انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے کہا کہ مختلف احتساب عدالتوں میں مالی بدعنوانیوں سے متعلق 1230 ریفرنسز دائر کررکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں