کورونا وائرس: دنیا میں 4 کروڑ 68 لاکھ سے زائد افراد متاثر

کوروناوائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 68 لاکھ 66 ہزار 155 افراد متاثر اور 12 لاکھ 5 ہزار 950 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 37 لاکھ 78 ہزار 295 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 18 لاکھ 81 ہزار 910 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد 94 لاکھ 75 ہزار 788 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار642 اور82 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 104 متاثرہ افراد کی تعداد 55 لاکھ 45ہزار سے زائد ہے۔

روس میں 16 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 473 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں کورونا سے مزید 326 اموات

فرانس میں 14 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 37 ہزار جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 12 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار 878 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 31 ہزار سے اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 31 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 83ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں