بارودی سرنگ دھماکے میں افغان پولیس افسر ہلاک

سڑک پر نصب بارودی مواد پھٹنے سے ننگرہار کے نائب گورنر ہلاک | urduhumnews.wpengine.com

ننگرھار: افغان صوبے ننگرہار میں سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے افغان پولیس افسر ہلاک ہو گیا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ میں ضلعی نائب گورنر اور تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مشرقی ننگرہار کے ضلع بحسود کے کرائم انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پیر کی صبح ہونے والے دھماکہ میں نشانہ بنے۔

پیر کی صبح پونے آٹھ بجے ہونے والا دھماکہ ضلعی گورنر کے دفتر کے قریب اس وقت ہوا جب سرکاری گاڑی بارودی مواد سے ٹکرائی۔

صوبائی گورنر عطااللہ خوگیانی نے دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تین پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان حکام کے مطابق واقعہ کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

طالبان سمیت کسی بھی گروہ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔


متعلقہ خبریں