آصف زرداری نے ملک کا پیسہ کھایا ہے تو حساب دینا ہوگا، طارق فضل چودھری


اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اگر ملک کا پیسہ کھایا ہے تو حساب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا، طارق فضل چوہدری

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے آصف زرداری کو کیوں چھوڑا ہوا ہے؟

میزبان اویس منگل والا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو سیاست رہنے دیا جائے تو بہتر ہے۔ ذاتی دشمنی سیاست پر مسلط نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بیانیہ پارٹی پر بوجھ نہیں ہوتا بلکہ یہ کسی بھی پارٹی کا نظریہ ہوتا ہے۔

طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے شہدا کو سلام کیا اور مرحلہ وار ان کی قربانیوں کا ذکر کیا، نواز شریف نے اداروں کی کارکردگی کی بات کی، تنقید نہیں کی۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمیں سوچ میں وسعت لانی چاہیے اور اپنا رویہ درست کرنا چاہیے، پاکستان سے سب محبت کرتے ہیں، غدار ی کی سند بانٹنے سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمان کو چلانا، متوازن رکھنا حکومت کا کام ہے، طارق فضل چوہدری 

طارق فضل چودھری نے کہا کہ موجودہ حکومت بیچاری کٹھ پتلی ہے اس نے کیا کرنا ہے، ہم اپنا ہدف حاصل کرنے کے بعد دوبارہ جلسوں کی طرف آئیں گے۔


متعلقہ خبریں