امریکہ کا نظام حکومت کیسے چلتا ہے؟



امریکی نظام حکومت آئین کے تحت کام کرنے کا پابند ہے۔ امریکہ کا آئین دنیا کا سب سے پرانا اور مکمل طور پر تحریری شکل میں موجود ہے۔

حکومتی نظام کانگریس، ایوان بالا اور ایوان نمائندگان پر مشتمل ہے، جو قانون سازی سے ریاستی امور تک دیکھتے ہیں۔

ایوان بالا 100 ارکان پر مشتمل ہے جس میں ہر ریاست سے 2، 2 سینیٹرز کو نمائندگی دی گئی ہے۔ ایک سینیٹر کی مدت 6 سال ہے جبکہ ہر 2 سال بعد ایک تہائی سینیٹرز کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

کسی بھی بل کو قانون کا درجہ دلانے کے لیے سینیٹ سے منظوری لازمی ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان یا ایوان زیریں کے ارکان کی تعداد 432 ہے۔

ایوان نمائندگان میں ہر ریاست کو آبادی کے تناسب سے نمائندگی دی گئی ہے۔ ریاستوں میں آبادی کا تعین ہر 10 سال بعد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا صدر کتنی تنخواہ پر کام کرتا ہے؟

ایوان زیریں میں کیلی فورنیا کے سب سے زیادہ 53 ارکان کی نمائندگی ہے۔ امریکہ کی 7 ریاستیں ایسی ہیں جن کا صرف ایک ایک نمائندہ ایوان زیریں میں ہے۔

ریاستی اور مقامی سطح پر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے قوانین بنائے جا سکتے ہیں۔ امریکی نظام میں صدر کو طاقتور حیثیت حاصل ہے۔

صدر اپنی کابینہ کے انتخاب اور ریاست کے امور چلانے میں آزاد ہے۔ صدر ایگزیکٹو اختیارات کے تحت کانگریس سے منظور کردہ بل بھی مسترد کر سکتا ہے۔

امریکی صدر مسلح افواج کا بھی کمانڈر انچیف ہے۔ صدر سینیٹ کی منظوری سے اعلی عدلیہ کے ججز کی تعیناتی کرتا ہے۔ امریکہ کی سپریم کورٹ آئین سے متصادم قوانین پر نظرثانی کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں