کابل: حملہ آوروں کی فائرنگ اور خود کش حملہ، 19 جاں بحق 12 زخمی


کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کی یورنیورسٹی میں داخل ہونے والے حملہ آوروں کی فائرنگ اور خود کش دھماکے کے نتیجے میں 19 طلبہ جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق یہ بات عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتائی ہے۔

افغانستان کے صوبہ تخار میں فضائی حملہ: 12 افراد ہلاک،14 زخمی

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تین حملہ آوروں میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے جس کی وجہ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔

افغان میڈیا ’طلوع ‘ کے مطابق جاں بحق ہونے والے طلبہ کی تعداد 20 ہے جب کہ متعدد زخمی بتائے جارہے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے پوزیشنیں سمبھال لی ہیں اور انہوں ںے کابل یونیورسٹی کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا ہے۔

افغانستان: پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھگدڑ سے 15افراد ہلاک

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل یونیورسٹی میں موجود اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاع پر دیواریں پھلانگ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی لیکن اطلاعات کے مطابق متعدد اساتذہ اور طلبہ باہر نہیں نکل سکے ہیں جنہیں ریسکیو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق اس وقت یونیورسٹی میں ایک کتاب کی تقریب رونمائی ہو رہی تھی جب حملہ آور یونیورسٹی میں داخل ہوئے تھے۔ تقریب رونمائی میں افغان حکام اورکچھ غیر ملکی افراد شریک تھے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آوروں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں نہ صرف دور دور تک آوازیں سنی جارہی ہیں بلکہ سیاہ دھویں کے بادل بھی آسمان پہ اٹھتے دکھائی دے رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں