واٹس ایپ مقبول ترین میسجنگ ایپ کیوں قرار پائی؟

فوٹو: فائل


فیس بک نہ ہی انسٹاگرام، واٹس ایپ کی مقبولیت نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، واٹس ایپ پر روزانہ ایک کھرب میسجز بھیجے جاتے ہیں۔

دنیا بھر میں واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد بھی دو ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر ہمیشہ کیلئے غیر ضروری چیٹ میوٹ کرنے کا آپشن متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے مسیجنگ کی دنیا میں نیا سنگ میل عبور کرنے کے بعد یہ تاثر بھی ملتا ہے کہ فیس بک کی زیرملکیت اپلیکشن نے ایس ایم ایس کا دور حقیقی معنوں میں ختم کردیا ہے۔

چند روز قبل فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ پر صارفین روزانہ سو ارب (ایک کھرب) میسجز بھیجتے ہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر فیس بک میسنجر پر کتنے پیغامات کا تبادلہ کیا جاتا ہے اس کے بارے میں حتمی اعداد و شمار دینا تھوڑا مشکل ہے.

2016 میں کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ روزانہ کی بنیاد پر کل 60 ارب پیغامات کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔

قبل ازیں پیغام رسانی کی معروف ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت صارفین ہمیشہ کے لیے کسی بھی غیر ضروری جیت کو میوٹ کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی ’چیٹ سیٹنگز‘ میں یہ آپشن حال ہی میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے واٹس ایپ جیسی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا

اس سے قبل واٹس ایپ پر کوئی بھی چیٹ میوٹ کرنے کا دورانیہ 8 گھنٹے، ایک ہفتہ یا ایک سال تک تھا لیکن اب صارفین کو ایک سال کی جگہ ’ہمیشہ‘ کے لیے چیٹ میوٹ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کا  نیا فیچر اب اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں ہی ایپس میں دستیاب ہے۔


متعلقہ خبریں