جوبائیڈن کا سیاسی سفر کہاں سے شروع ہوا؟

فائل فوٹو


سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں نائب صدر رہنے والے جو بائیڈن اس سال ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیں۔

بائیڈن20نومبر1942 کو ریاست پنسلوینیا میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تاریخ اور سیاسیات کے بعد قانون کی تعلیم حاصل کی۔

قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انیس سو اڑسٹھ میں جو بائیڈن نے وکالت کا آغاز کیا۔ اسی دوران  وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے متحرک رکن بن گئے اور1977 میں نیو کاسل کاؤنٹی کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔

جوبائیڈن نے دو شادیاں کیں۔ ان کی پہلی اہلیہ 1973میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئیں۔انہوں  نے دوسری شادی 1977میں کی۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈٹرمپ سیاست میں کیسے آئے؟

جوبائیڈن1973 میں امریکی سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور وہ اس وقت ملکی تاریخ کے پانچویں کم عمر ترین سینیٹر تھے۔

بائیڈن کو طویل عرصے تک امریکی سینیٹر رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ وہ 1973 سے 2009 تک سینیٹر رہے۔

سنہ2009 میں جوبائیڈن امریکہ کے74ویں نائب صدر بنے اور  2017 تک صدراوباما کے نائب صدر رہے.

بائیڈن کو خواتین کی جانب سے ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ نائب صدارت کے دوران ان پر یرکرینی کمپنی میں اپنے بیٹے کو ڈائریکٹر بنوانے کاالزام لگا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کا صدر کتنی تنخواہ پر کام کرتا ہے؟

موجودہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن خارجہ امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور ووٹرز کو راغب کرنے کا ہنر بھی خوب جانتے ہیں۔


متعلقہ خبریں