بے بی شارک ویڈیو: مقبولیت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

بے بی شارک ویڈیو: مقبولیت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

اسلام آباد: کم عمر بچوں میں مقبول گیت بے بی شارک ویڈیو نے مقبولیت کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

امریکی جیل میں قیدیوں کو ’بے بی شارک‘ بار بار سنوانا غیر انسانی سزا قرار

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ بے بی شارک کی ویڈیو کو دنیا کے سات ارب افراد نے دیکھا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی کل آبادی بھی سات ارب ہی بتائی جاتی ہے جس کے معنی یہ ہوئے دنیا کی کل آبادی کے مساوی افراد بے بی شارک کو دیکھ چکے ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بے بی شارک ویڈیو کو جنوبی کوریا کی پنک فونگ نامی کمپنی نے جون 2016 میں تیار کیا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق بے بی شارک سے قبل یہ اعزاز لوئیس فونسی اور ڈیڈی یانکی کی ڈیسپاسیٹو کے پاس تھا جو یو ٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی گئی تھی۔

سرکاری اداروں میں فیس بک،  یو ٹیوب اوریو ایس بی کے استعمال پر پابندی کی تجویز

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈیسپاسیٹو اب دوسرے نمبر پہ آگئی ہے جب کہ تیسرے نمبر پربھی جنوبی کوریا کی گنگم اسٹار ہے۔ چوتھے نمبر پہ وزخلیفہ کی ویڈیو سی یو اگین ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ اکتوبر 2020 میں امریکی جیل میں قیدیوں کو بچوں کے پسندیدہ گانے بے بی شارک بار بار سنانے کو غیرانسانی سزا قرار دیا گیا تھا۔

اوکلاہاما کاؤنٹی جیل کے 3 سابق عہدیداران کو قیدیوں کے ساتھ خراب سلوک پر مقدمے کا سامنا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ قیدیوں کو زبردستی بچوں کا گانا بے بی شارک بلند آواز میں سننے پر مجبور کرتے تھے۔

15ایسی باتیں جو کم لوگ جانتے ہیں

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جیل عہدیداران کی جانب سے اس غیر قانونی سلوک سے قیدیوں کا ذہنی تناؤ بڑھ گیا تھا۔


متعلقہ خبریں