سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونا (gold)

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 96 ہزار965 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مندی دیکھی گئی اور 775 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 39,888.00 پر تھا۔ کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث آغاز کیساتھ ہی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام تک کساد بازاری کا سلسلہ جاری رہا اور 100 انڈیکس 775 پوائنٹس کی کمی کے بعد 39,112.18 کی سطح پر بند ہوا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 205,637,393 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت 9,160,352,654 روپے بنتی ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں