زمبابوے کیخلاف تیسرا ون ڈے: قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں

پاک زمبابوے سیریز: دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

فائل فوٹو


لاہور: زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اسکواڈ کا اعلان قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مصباح الحق نہیں کیا ہے جس میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ظفرگوہر،عبداللہ شفیق اور محمد حسنین کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ تینوں کھلاڑیوں کوعابد علی،عماد وسیم اور حارث روَف کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

زمبابوے کیخلاف دوسرا ون ڈے، شاداب اور حارث سہیل کی شرکت مشکوک

دیگر کھلاڑیوں میں  کپتان بابراعظم،امام الحق، فخرزمان، حیدرعلی،محمدرضوان، افتخار احمد، خوشدل شاہ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ان کے علاوہ فہیم اشرف،عثمان قادر، وہاب ریاض، شاہین آفریدی، محمد حسنین اور موسیٰ خان نے بھی اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے۔

اس موقع پر اپنے بیان میں مصباح الحق نے کہا کہ کل پچ دیکھ کر گیارہ رکنی ٹیم کا فیصلہ کریں۔ گزشتہ میچ میں مثبت کرکٹ کھیلی گئی جس پر خوشی ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کل تیسرا ون ڈے میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

قومی ٹیم کو تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔


متعلقہ خبریں