برطانوی شہزادہ ولیم کو کورونا: شاہی خاندان نے پوشیدہ رکھا

برطانوی شہزادہ ولیم کو کورونا: شاہی خاندان نے پوشیدہ رکھا

لندن: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا نشانہ برطانیہ کے دوسرے ولی عہد شہزادہ ولیم بھی بنے تھے لیکن شاہی خاندان نے اس اطلاع کو عوام الناس اورذرائع ابلاغ سے پوشیدہ رکھا تھا۔

کورونا وائرس: دنیا میں 4 کروڑ 68 لاکھ سے زائد افراد متاثر

مؤقر برطانوی اخبار ’ دی سن‘ کے مطابق شاہی خاندان کے دوسرے ولی عہد شہزادہ ولیم کورونا وائرس کا شکار اپریل 2020 میں ہوئے تھے۔ اسی دوران برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی عالمی مہلک وبا کورونا کا شکار ہو کر اسپتال میں زیر علاج رہے تھے۔

برطانوی اخبار میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم نے کورونا کی وجہ سے 7 روز کا وقفہ لیا تھا اور اس دوران انہوں نے کسی بھی قسم کے شاہی امور انجام نہیں دیے تھے۔

کورونا وائرس، برطانیہ میں 7 لاکھ افراد روزگار سے ہاتھ دھو بیٹھے

رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم نے انہی دنوں میں 6 تا 9 اپریل 2020 کے درمیان نہ تو کسی قسم کی پیغام رسانی کی اور نہ ہی کوئی ویڈیو کال کی۔

ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کے دوسرے ولی عہد شہزادہ ولیم نے ایک مہمان دوست سے بات چیت کے دوران کہا کہ وہ کووڈ 19 کے متعلق بتا کر کسی اور کو پریشان نہیں کرنا چاہتے تھے۔

کورونا وائرس: پاکستان میں1100 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

برطانوی اخبار کے مطابق رپورٹ کی تصدیق یا تردید کے لیے جب شاہی محل سے رابطہ کیا گیا تو وہاں سے کوئی جواب نہیں ملا۔ اخبار کے مطابق شاہی محل نے اس خبر کی تردید بھی نہیں کی۔

ہم نیوز نے رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک مرحلے پر شہزادہ ولیم کو سانس لینے میں مشکلات درپیش تھیں جس کی وجہ سے قرب و جوار کے لوگوں میں تشویش پائی گئی تھی۔

کورونا: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اسپتال منتقل

برطانیہ  میں وزیراعظم بورس جانسن بھی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا نشانہ بن چکے ہیں۔ وزیراعظم کو  اسپتال منتقل کرنے کی ضرورت پیش آگئی تھی۔


متعلقہ خبریں