آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات



راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں افغان بارڈر مینجمنٹ سے متعلق گفتگو کی گئی جبکہ افغانستان میں دیرپا امن واستحکام کے حصول کیلئے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  امریکی نمائندہ خصوصی نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی جس میں خطے میں قیام امن و استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈیڈ لاک ختم نہ ہوا تو عالمی برادری افغانستان میں دلچسپی کھودیگی، عبداللہ عبداللہ

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں ریزولوٹ سپورٹ مشن کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی موجود تھے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی زلمے خلیل زاد سے ہونے والی ملاقات میں افغانستان کے لیے خصوصی نمائندے سفیر محمد صادق بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بات چیت میں افغان امن عمل میں تازہ ترین پیشرفت اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان امن عمل کا اگلہ مرحلہ، زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے


متعلقہ خبریں