پی ایس ایل 5، فاف ڈوپلیسی پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے


لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے بقیہ میچز میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈوپلسی  پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق فاف ڈوپلیسی پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے، انہیں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ کی جگہ پر پشاور زلمی کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ مزید 21 غیر ملکی کرکٹرز بھی پی ایس ایل 5 میں شرکت کریں گے۔

پی ایس ایل 5، بین ڈنک پاکستان آنے کیلئے بے تاب

ایڈیشن کے بقیہ چار میچوں میں جنوبی افریقہ کے 7، انگلینڈ کے6 ویسٹ انڈیز کے 4، بنگلہ دیش کے 2، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کےایک ایک کھلاڑی شامل ہوں گے۔

ایونٹ کے پلے آف میچز 14، 15 اور17 نومبر کو کراچی میں کھیلےجائیں گے۔


متعلقہ خبریں