کورونا کے دوران ٹک ٹاک کم مراعات یافتہ طبقے کیلئے آمدن کا ذریعہ رہا، اسلام آباد ہائیکورٹ

پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں میں 20 فیصد کمی، عدالت نے فیصلہ محوظ کرلیا

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ  اطہر من اللہ  نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے دوران معروف چینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کم مراعات یافتہ طبقے کیلئے آمدن کا ذریعہ رہا ہے۔

ٹک ٹاک پر پاکستان میں پابندی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے قوانین مرتب نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  اطہر من اللہ  نے کہا کہ ٹک ٹاک انٹرٹینمنٹ کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے، موٹروے پر بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا پھر موٹروے کو بھی بند کر دیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پوری دنیا میں یہ نہیں ہوتا، دنیا آگے جا رہی ہے اور آپ پیچھے لے کر جا رہے ہیں۔

عدالت نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک سے متعلق قوانین طلب کرتے ہوئے سماعت چار ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ 19 اکتوبر کو پی ٹی اے نے پاکستان میں ٹک ٹاک کو بحال کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بندش، ٹک ٹاک انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو غیر اخلاقی مواد کو روکنے کی یقین دہانی کرانے کے بعد پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو بحال کردیا تھا۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ مشروط طور پر ٹِک ٹاک سروس بحال کردی گئی ہے۔ غیر قانونی مواد کو پھیلانے سے روکنے کے لیے ٹک ٹاک پر مسلسل زور دیا جاتا رہا۔غیرقانونی مواد بلاک کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات سے اتھارٹی کو مطمئن نہیں کیا گیا تھا۔

پی ٹی اے کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ کی معاشرتی اقدار اور پاکستانی قوانین کے مطابق مواد کو اعتدال پر رکھنے کی یقین دہانی کردی ہے۔

اس سے قبل ٹک ٹاک انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستانی قوانین کو مکمل فالو کریں گے اور غیراخلافی مواد کو روکنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔

گزشتہ ماہ پی ٹی اے نے چین کی مشہور ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی تھی۔ جس پرترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیراخلاقی اور نامناسب مواد شیئر کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی۔

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک پر پابندی عوامی شکایات کے بعد لگائی تھی۔

پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو فائنل نوٹس اور جواب داخل کرانے کی مہلت دی تھی تاہم ٹک ٹاک کی جانب سے شکایات کا ازالہ نہ کرنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں