گندم، آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈے اور دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

آٹا، دالیں، گھی، چاول، دودھ، انڈے، آلو، چائے اور پیٹرول سمیت 30 اشیا مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد: ماہ اکتوبر 2020 میں مہنگائی مجموعی طور پر 1.70 فیصد بڑھی۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں مہنگائی میں 1.27 فیصد اور دیہی علاقوں میں 2.35 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کابینہ اجلاس: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف وزرا پھٹ پڑے

ہم نیوز کے مطابق یہ اعداد و شمار وفاقی ادارہ شماریات نے جاری کردہ اپنی نئی رپورٹ میں بتائے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ٹماٹرکی قیمت میں 64.99 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جب کہ اسی ایک ماہ کے دوران پیاز کی قیمت میں 58.39 فیصد اور انڈوں کی قیمتوں میں 24.88 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف ایک ماہ کے دوران مرغی کی قیمت میں 23.14 فیصدر اور گندم کی قیمت میں 5.54 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے درمیانی عرصے میں ٹماٹرکی قیمت میں 52.3 فیصد اور آلو کی قیمت میں61.2 فیصد مہنگائی ہوئی ہے۔

مہنگائی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعظم عمران خان

ہم نیوز کے مطابق اعداد و شمار کے تحت انہی چار ماہ کے دوران گندم  کی قیمت میں 41.9 فیصد اوردال مونگ کی قیمت میں 40.5 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران انڈے 38.5 فیصد اور لوبیا 38.02 فیصد مہنگا ہوا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جولائی تا اکتوبر دال ماش 34.4 فیصد اور چینی 25.9 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

روپے کی قیمت گرنے کی وجہ سے مہنگائی ہے، شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ کے مقابلے میں قیمت کے حساس اعشاریوں میں 3 فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ اشیا کے تھوک ریٹس میں بھی 2.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں