وفاقی حکومت کا ایاز صادق کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ



اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان ٹونائٹ ‘ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی ترجمان انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ایاز صادق سے حساب پاکستان کے عوام لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم کے ریاست مخالف بیانیے کو بے نقاب کیا جائے گا۔

ایاز صادق کا بیان بالکل درست تھا، احسن اقبال

دوسری وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ہونے والے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کے اجلاس میں اراکین نے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت کو ہر فورم پر جواب دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بھارت کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، ان کے کرپشن کے کیسزکو عوام کے سامنے لایا جائے۔

میرے بیان کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی، ایاز صادق


متعلقہ خبریں