اسلام آباد: کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر مزید 7 تعلیمی ادارے سیل

سندھ: کورونا سے متاثرہ ایک ہزار 312 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد مزید تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کردیا گیا ہے۔

کورونا کے بڑھتے کیسز: بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس طلب

ہم نیوز کے مطابق عالمی وبا کورونا کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد کی جانب سے مزید سات تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کا کہنا ہے کہ جو تعلیمی ادارے سیل کیے گئے ہیں ان میں بڑی تعداد نجی تعلیمی اداروں کی ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد ضعیم ضیا کے مطابق ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے کی وجہ سے بھی مزید سات تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: اہم فیصلے متوقع

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ڈی ایچ او ضعیم ضیا نے بتایا ہے کہ کئی تعلیمی اداروں کو ایک سے زائد مرتبہ سیل کیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او اسلام آباد نے اس ضمن میں واضح کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں دوبارہ کورونا کیسز رپورٹ نہ ہونے پر ڈی سیل کرنے کا بھی عمل جاری ہے۔

کورونا وائرس: پاکستان میں1100 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس سے قبل 59 تعلیمی اداروں کو دو یا دو سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر سیل کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں