شہرہ آفاق ہالی ووڈ اسٹار جونی ڈیپ ہرجانے کا مقدمہ ہار گئے

شہرہ آفاق ہالی ووڈ اسٹار جونی ڈیپ ہرجانے کا مقدمہ ہار گئے

لندن: ہالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ فلم پائریٹس آف دی کیریبین میں شہرہ آفاق کردار ادا کرنے والے جونی ڈیپ مؤقر برطانوی اخبار کے خلاف مقدمہ ہار گئے ہیں۔

رشوت دے کر بیٹیوں کو کالج میں داخلہ کروانے پر ہالی ووڈ اداکارہ  لوری لافلن کو جیل

ہالی ووڈ کی فلم می کیپٹن جیک سپیرو کا کردار ادا کرنے والے جونی ڈیپ نے برطانوی اخبار دی سن کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جونی ڈیپ کا مؤقف تھا کہ برطانوی اخبار نے ان کے خلاف جھوٹا اور یکطرفہ مضمون شائع کیا ہے۔ یہ مقدمہ گزشتہ سال جنوری میں دائر کیا گیا تھا۔

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے خفیہ شادی کر لی

معروف برطانوی اخبار نے بیوی پر تشدد کرنے والا کے عنوان سے جو مضمون شائع کیا تھا اس میں کہا گیا تھا کہ جونی ڈیپ نے اپنی اہلیہ کو بھیانک تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

جونی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ نے مئی 2016 میں ان پرالزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

جیمز بانڈ کا تاریخی کردار نبھانے والے اداکار شان کونری انتقال کرگئے

امبر ہیرڈ اپنے عائد کردہ الزامات کے ثبوت میں کچھ تصاویر بھی منظر عام پر لائی تھیں۔ دونوں کے درمیان 2017 میں علیحدگی ہو گئی تھی۔


متعلقہ خبریں