کورونا وائرس: دنیا میں4لاکھ72 سے زائدنئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس

فائل فوٹو


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 73 لاکھ 17ہزار800 افراد متاثر اور 12 لاکھ 11ہزار 241 ہلاک ہو چکے ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ40 لاکھ 32 ہزار311 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 20 لاکھ 73 ہزار 648 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ 67 ہزار 543 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار139 اور82 لاکھ66 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار 272اور 55 لاکھ 54ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 16 لاکھ 55 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 473 ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا

فرانس میں 14 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 37 ہزار435جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسپین میں 13 لاکھ 13 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 36 ہزار 257افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 83 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 31 ہزار سے اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 31 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 93ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں