دنیا کے طاقت ور ترین لوگوں کا دفتر

فائل فوٹو


وائٹ ہاؤس کو دنیا بھر میں طاقتور ترین لوگوں کا دفتر سمجھا جاتا ہے۔ جس کی بنیاد پہلے امریکی صدر نے 1792 میں رکھی تھی۔

امریکی صدرکا سرکاری دفتر وائٹ ہاوس واشنگٹن ڈی سی کی اہم شاہراہ پنسلوانیہ ایونیو پر واقع ہے۔ وائٹ ہاؤس کی تعمیر اٹھارہ سو ایک میں مکمل ہوئی۔

امریکہ کے پہلے صدر جارج واشنگٹن نے 1792 میں وائٹ ہاوس کی بنیاد رکھی۔ 1801 میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد امریکہ کےدوسرے صدر جان ایڈمز نے وائٹ ہاوس میں رہائش اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا صدر کتنی تنخواہ پر کام کرتا ہے؟

اب تک امریکہ44 صدور اس میں سکونت اختیار کر چکے ہیں۔ وائٹ ہاوس کمپلکس میں 135 کمرے ہیں۔

سابق خاتون اول جیکی کینیڈی نے وائٹ ہاوس کی تزئین و آرائش میں کافی دلچسپی لی تھی۔ چھ منزلہ عمارت کے مغربی حصے میں صدر کا دفتر اوول آفس، کیبینٹ روم، سچوئشن روم اور پریس بریفنگ روم واقع ہے۔

وائٹ ہاوس سے متصل اٹھارہ ایکڑ رقبے پر خوبصورت باغ ہے۔ مشرقی حصے میں خاتون اول کا دفتر اور ایمرجنسی آپریشن سنٹر واقع ہے۔

عمارت کی پہلی منزل پر تاریخی کمرے ہیں،، جبکہ دوسری منزل صدر اور اس کے خاندان کے ذاتی قیام گاہ کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں