ایاز صادق کا بیان غلط بیانی کے زمرے میں آسکتا ہے، قمر زمان کائرہ

ایاز صادق کا بیان غلط بیانی کے زمرے میں آسکتا ہے، قمر زمان کائرہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ایاز صادق کا بیان غلط بیانی کے زمرے میں آسکتا ہے لیکن غداری کے نہیں اور میں اسمبلی فلور پر غلط بیانی کے حق میں نہیں ہوں۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں عوامی جوش و خروش دیکھا ہے اور امید ہے کہ ہماری انتخابی مہم کامیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیاب ہو گی کیونکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان کے ہر علاقے میں بھرپور استقبال کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کے معاملے پر بات کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ایاز صادق کا بیان کون سا قومی راز تھا جو افشاں ہو گیا تاہم ایاز صادق کا بیان غلط بیانی کے زمرے میں آسکتا ہے لیکن غداری کے نہیں۔

انہوں ںے کہا کہ میں اسمبلی فلور پر غلط بیانی کے حق میں نہیں ہوں تاہم قومی المیہ ہے ہر جگہ پر ہی غلط بیانیاں ہوتی رہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے اپوزیشن کے مذاکرات کی توقع نہیں ہے اور حکومت کی طرف سے تو کوئی مذاکراتی ایجنڈا نہیں آیا جبکہ ہم وزیر اعظم سے بارہا پوچھ چکے ہیں کہ آپ سے این آر او کون مانگ رہا ہے ؟

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹائیگر فورس بنائی اور ردعمل میں مسلم لیگ ن نے شیر جوان فورس تشکیل دے دی البتہ ان فورسز کی تشکیل سے فائدہ نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں