بھارت: خاتون نے گنج پن کی وجہ سے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

بھارت: خاتون نے گنج پن کی وجہ سے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

نئی دہلی: بھارت کے شہر ممبئی میں خاتون نے گنج پن چھپانے کی وجہ سے شوہر پر مقدمہ درج کرا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 27 سالہ خاتون نے شوہر پر گنج پن چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے نیا نگر پولیس تھانے میں دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرایا۔

27 سالہ خاتون کی شادی گزشتہ ماہ 29 سالہ شخص سے ہوئی لیکن ان کے شوہر اور سسرالیوں نے خاتون کے اہلخانہ سے گنج پن کی بات چھپائی اور شادی کے بعد جب خاتون کو معلوم ہوا کے ان کے شہر گنجے اور وگ پہنتے ہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اپنے سسرالیوں کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا تو انہوں نے کہا کہ یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد کیس: فیصلہ سنانے والے جج کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست مسترد

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شادی گزشتہ ماہ ہوئی تھی اور وہ ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جبکہ خاتون نے ایف آئی آر میں یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ سسرالیوں کی جانب سے مزید جہیز کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر نے پیشگی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم ان کی درخواست مسترد کر دی گئی۔


متعلقہ خبریں