بھارتی فوج کی ایل او سی پر ایک مرتبہ پھر فائرنگ، ایک شہری زخمی


راولپنڈی: لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک مرتبہ پھر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی فوج نے بگسر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 45 سالہ شہری زخمی ہو گیا جسے قریبی طبی مرکزمنتقل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔


متعلقہ خبریں