راحت فتح علی خان یوٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبرز والے پہلے پاکستانی فنکار


اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان یوٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبرز رکھنے والے پہلے پاکستانی فنکار بن گئے ہیں۔

اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یوٹیوب پر 50 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کرنا بڑا اعزاز ہے جس پر بے حد خوش ہوں، میں نوجوانوں کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے میری موسیقی کو پسند کیا اور سوشل میڈیا پر میرے گانوں کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

اپنے استاد و چچا نصرت فتح علی خان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک عظیم پاکستانی قوال، موسیقار اور گلوکار تھے۔

راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی سےڈاکٹریٹ کی ڈگری مل گئی

انہوں نے کہا کہ  موسیقی سے ہمارا خاندانی عشق ہے اور ہم لوگ چھ سو سالوں سے اس کی خدمت میں مصروف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد فرخ علی خان، تایا مبارک علی خان اور چچا استاد نصرت فتح علی خان اپنے وقت کے مشہور قوال تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال برطانیہ کی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی نے راحت فتح علی خان کو موسیقی میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی تھی۔

راحت فتح علی خان کے موسیقی کے 50 ایلبم ریلیز ہو چکے ہیں اور وہ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ دونوں کے لئے سینکڑوں گیت ریکارڈ کرا چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں