اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 1368 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک ایکسچنج

کراچی:  کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 1368 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  100 انڈیکس 1368 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 480 کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 190 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ساتھ 2 ملین ڈالر گرانٹ کا معاہدہ کیا تھا۔

گزشتہ روز سیکریٹری اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک گرانٹ کورونا ایمرجنسی رسپانس پروگرام کے تحت دے گا۔

ہم نیوز کے مطابق گرانٹ ہیلتھ ورکرز کی تربیت اور بائیو سیفٹی لیب کے قیام کےلیے استعمال ہوگی۔ معاہدے کے بعد سیکریٹری اقتصادی امور نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے گرانٹ کے مشکورہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس1500سے زائد پوائنٹس گرگیا

گزشتہ روز کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا تھا کہ انسداد کورونا کےلیے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پاکستان میں کورونا سے 23 لاکھ نوجوان بے روزگار ہوسکتے ہیں۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں بیروزگاری بڑھی ہے اور 3 ماہ کے عرصے میں 15 لاکھ افراد بیروزگار ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث ایشیا پیسیفک ریجن کے ممالک بری طرح متاثر ہوئے، ریجن میں تقریباً ڈیڑھ کروڑ افراد بیروزگار ہوئے۔

اے ڈی بی نے اپنی پورٹ میں کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشت کو تین ماہ میں 5 ہزار800 ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا تھا۔


متعلقہ خبریں