بریسٹ کینسر کو شکست دینے والی عائشہ

بریسٹ کینسر کو شکست دینے والی عائشہ

کراچی: شہر قائد کی باسی عائشہ نے غیرمتزلزل عزم و ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھاتی کے سرطان کو شکست دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بریسٹ کینسر سے متعلق عوامی آگہی کے لئے پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں واک

گزشتہ برس عائشہ احمد میں بریسٹ کینسر یعنی چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی۔ تیسرے اسٹیج کے کینسر نے عائشہ کی زندگی کو ایک لمحے میں بدل کر رکھ دیا۔

چھاتی کا کینسر تشخیص ہوا تو عائشہ کو مشکلات کا ایک انبار دکھائی دیا جسے انہوں نے ہمت اور حوصلے سے شکست دی۔

عائشہ احمد کا تعلق خیر پور میرس سے ہے مگر بچپن سے ہی وہ کراچی میں مقیم ہیں۔ وہ پیشے کے اعتبار سے بینکر ہیں تاہم دوران علاج انہیں اپنے آرٹسٹ ہونے کا انکشاف بھی ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر کے علاج کیلئے بچھو پر تحقیق کرنے والا پاکستانی اسکالر

دوران علاج عائشہ کے کیمو تھراپی کے 16 سیشنز کیے گئے مگر ان کٹھن مراحل کو عائشہ نے نہ صرف انجوائے کیا بلکہ دیگر مریضوں کا حوصلہ بھی بنی رہیں۔

اس تکلیف دہ مرحلے کا بہادری سے سامنا کرکے شکست دینے والی عائشہ نے دیگر خواتین کو بیماری نہ چھپانے کا مشورہ دیا ہے۔

عائشہ کا ماننا ہے کہ پاکستان میں کینسر کا علاج مہنگا ہے۔ ہر شخص تک اس کی رسائی آسان بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہد کی مکھی کا ڈنک چھاتی کے کینسر کے علاج میں مددگار

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر کی آگاہی کے لیے صرف  اکتوبر ہی نہیں پورا سال مختص کرنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں