فیاض الحسن چوہان نے وزیر جیل کا قلمدان سنبھال لیا: پہلا حکم جاری


لاہور: پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے قلمدان سنبھالتے ہی پہلا محکمہ جاتی حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

فیاض الحسن چوہان کی جگہ فردوس عاشق اعوان

ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے اپنے پہلے حکمنامے میں جیل حکام سے معلوم کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے و پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کو کون سی سہولتیں حاصل ہیں؟

پنجاب کے سابق وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ صوبے کی جیلوں سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

پی ڈی ایم قائدین دشمن کے بیانیے کی آواز بن رہے ہیں، فیاض چوہان

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیرجیل  نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں تمام قیدیوں کو یکساں اور بہترین سہولتیں فراہم کرنا مشن ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کسی بھی قیدی کے ساتھ امتیازی سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

فیاض چوہان کو محکمہ جیل پنجاب کا اضافی چارج مل گیا

پنجاب کے سابق وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان کو آج ہی جیل خانہ جات کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ ان کے پاس صوبائی وزیر برائے کالونیز کا قلمدان پہلے ہی موجود ہے۔


متعلقہ خبریں