سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونے قیمت

کراچی: صرافہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 771 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 97 ہزار822 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس میں 1368 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  100 انڈیکس 1368 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 480 کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 190 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

خیال رہے کہ  حکومت پاکستان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ساتھ 2 ملین ڈالر گرانٹ کا معاہدہ کیا ہے۔

گزشتہ روز سیکریٹری اقتصادی امور اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام نے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک گرانٹ کورونا ایمرجنسی رسپانس پروگرام کے تحت دے گا۔

ہم نیوز کے مطابق گرانٹ ہیلتھ ورکرز کی تربیت اور بائیو سیفٹی لیب کے قیام کےلیے استعمال ہوگی۔ معاہدے کے بعد سیکریٹری اقتصادی امور نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے گرانٹ کے مشکورہیں۔


متعلقہ خبریں