افغانستان سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ: فرنٹیئر کور کا جوان شہید، دو زخمی

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

راولپنڈی: افغانستان سے سیکیورٹی فورسزپرحملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کا ایک جوان شہید ہو گیا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان افغانستان کی ہر حکومت کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے، وزیر اعظم

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز پر افغانستان کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے جوان فخرعباس شہید ہو گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی جانب سے کیے جانے والے حملے کے باعث دو جوان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ہم نیوز نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلوچستان میں ژوب کے علاقے منزا کئی میں افغانستان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان، افغان حکام سے بارڈر کراسنگ کے امور پر مسلسل بات کرتا رہا ہے۔

افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کا حوالدار شہید

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھی ایک مرتبہ پھر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کی وجہ سے ایک شہری زخمی ہو گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کی جانے والی فائرنگ بگسر سیکٹر میں کی گئی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلااشتعال فائرنگ سے 45 سالہ شہری زخمی ہو گیا ہے جسے قریبی طبی مرکزمنتقل کر دیا گیا ہے۔

ایل او سی پر فائرنگ: پاکستان کا بھارت سے شدید احتجاج

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔


متعلقہ خبریں