کورونا کی دوسری لہر، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی تمام سرگرمیاں معطل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کون کون غیر حاضر ؟

فوٹو: فائل


اسلام آباد: عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی تمام سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چار سے چھ نومبر تک سینیٹ اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ بند رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چار سے چھ نومبر کے دوران پارلیمینٹ ہاؤس میں کورونا سے بچاؤ کیلئے اسپرے کرایا جائے گا۔ صرف ضروری عملہ دفتر میں موجود رہے گا۔ باقی تمام ملازمین فون پر میسر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پارلیمنٹ کی سرگرمیاں نو نومبر کو بحال ہوں گی۔

سینیٹ کے 20 سے زائد ملازمین میں کورونا کی تشخیص

خیال رہے کہ ملک بھر کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز پاکستانی پارلیمان کے ایوان بالا سینیٹ کے 20 سے زائد ملازمین میں عالمی وبا کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سینیٹ حکام کے مطابق کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ نے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس پر پابندی عائد کرنے پرغور شروع کر دیا گیا۔

کورونا وائرس: پاکستان میں1100 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 14 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار 167 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں