دبئی: شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

دبئی: شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

دبئی: دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں4لاکھ72 سے زائدنئے کیسز رپورٹ

ہم نیوز نے امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ویکسین لگوانے کے موقع پر انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ’’ اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کی حفاظت فرمائے اور سب کو خیر و عافیت سے رکھے‘‘۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے اس تاریخی موقع پر کہا کہ ہم کورونا وائرس کے انسداد کے لیے کام کرنے والی ٹیم کو سراہتے ہیں۔

کورونا کی وجہ سے اب معیشت اور کاروبار بند نہیں کریں گے، وزیراعظم

سیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے مطابق ٹیم کی کاوش کا نتیجہ ہے کہ ہمارا ملک کورونا ویکسین حاصل کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

کورونا کی دوسری لہر، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی تمام سرگرمیاں معطل

ہم نیوز نے امارات کی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کا کہنا ہے کہ مستقبل زیادہ خوبصورت اور اچھا ہو گا۔


متعلقہ خبریں