ترکی: معجزات،عماراتی ملبے سے 91 اور 65 گھنٹوں بعد بچیاں برآمد

ترکی: معجزات،عماراتی ملبے سے 91 اور 65 گھنٹوں بعد بچیاں برآمد

انقرہ: مشہور مقولہ ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ دنیا میں آئے دن اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ جنہیں دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے اور شاید سائنس بھی اپنی تمام تر کامیابیوں کے باوجود اٹھنے والے سوالات کے جوابات دینے سے قاصر رہتی ہے تو پھر انسان سجدہ شکر بجا لاتا ہے اور بے ساختہ کہتا ہے کہ بیشک! سب کچھ قبضہ قدرت میں ہے۔

ترکی اور یونان میں زلزلہ: ازمیر میں24 افراد جاں بحق ،800 زخمی

عقل کو ایک مرتبہ پھر حیران کرنے دینے والا واقعہ ترکی میں پیش آیا ہے جہاں امدادی رضا کاروں نے زلزلے کے ملبے میں دبی ہوئی ایک ایسی بچی کو ریسکیو کیا ہے جس کی عمر صرف تین سال ہے۔ معصوم بچی کو 65 گھنٹوں کے بعد ملبے سے ریسکیو کیا گیا ہے۔

ترکی میں آنے والے زلزلے کے باعث اب تک 100 سے زائد افراد کی اموات ہو چکی ہیں جب کہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کمسن بچی کو نکالنے والے ترکی کے فائر فائٹر معمر سیلک ہیں۔ انہوں نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ جب میں نے بچی کو ملبے میں پھنسا ہوا دیکھا تو شاید اس وقت وہ سو رہی تھی جس کی وجہ سے میں سمجھا کہ وہ اب دنیا میں نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے میں نے اپنے ساتھی سے باڈی بیگ بھی مانگا لیکن جیسے ہی میں نے رومال سے اس کا چہرہ صاف کیا تو اس نے میرے ہاتھ کا انگوٹھا پکڑ لیا اور اپنی بند آنکھیں کھول دیں۔

ترکی میں زلزلہ: پاکستانی سفارتخانے نے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا

معمر سیلک کےمطابق میں نے آج تک ایسا منظر پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کو قدرت کا معجزہ قرار دیتے ہیں۔

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ازمیر میں ایک اور معجزہ اس وقت بھی رونما ہوا جب ریسکیو حکام نے ملبے سے ایک چار سالہ بچی کو زندہ سلامت نکالا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملبے سے 91 گھنٹوں کے بعد زندہ سلامت ریسکیو کی جانے والی بچی عائدہ گیزگن ہے جسے محکمہ صحت کے حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔

ترکی: فرانسیسی جریدے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان

ترکی کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جس وقت بچی کو ریسکیو کیا جا رہا تھا تو اس وقت حکام عجیب کیفیت میں مبتلا تھے کیونکہ وہ بیک وقت خوش تھے تو ان کے لیے اپنے بہتے ہوئے آنسوؤں کو بھی روکنا نا ممکن تھا۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک پیغام میں کہا ہے کہ معجزے کا نام عائدہ ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے بچی کی تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اللہ نے 91 گھنٹوں کے بعد تمہاری ان مسکراتی آنکھوں کے ساتھ ہمیں ایک نئی خوشی عطا کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نعمت پر اس کا بیش بہا شکر ہو۔

ترکی: قومی اسمبلی میں فرانس کے صدر کو ملعون قرار دینے کا میمورینڈم منظور

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تمہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے میری پیاری بچی۔


متعلقہ خبریں