مسلم لیگ ن ریڈلائن کراس کر چکی ہے، ملیکہ بخاری



اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ملیکہ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ریڈلائن کراس کر چکی ہے، ان کے بیانیے کو بھارت میں پذیرائی مل رہی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان ثمر عباس سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اداروں کے سربراہان کے نام لے کرتنقید کی، اگر یہ اداروں پر حملہ کریں گے تو ہم ان کو منظم نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ہدف ہمیشہ پاکستانی ادارے ہوتے ہیں، یہ لوگ پہلے بھی پاکستان کی اعلیٰ عدالت پر حملہ کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کے قول وفعل میں تضاد ہے۔

مسلم لیگ ن کی کرپشن پکڑوانے میں مریم نواز کا ہاتھ ہے، شہباز گل

پروگرام میں موجود مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہا کہ عمران خان کی عدالت سے بریت پر ہمیں اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ یہی ہے کہ ملک کو آئین اور قانون کےتحت چلائیں۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ ملک کے لیے ہم ہر وقت حاضر ہیں،کل کے پروگرام میں جو نعرہ لگا وہ غلط تھا، مریم نواز نے کارکنوں کو ایسے نعرے لگانے سے روکا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی سیاسی نظریے کے تحت چلتے رہیں اب بھی چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کی حب الوطنی پرشک نہیں کر رہے،عمران خان نے بھی ماضی میں اداروں کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کو نقصان پہنچانے کے لیے حکومت بےبنیاد الزامات لگا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں