یونان: ایتھنز کی پہلی مسجد میں نماز کی ادائیگی کا آغاز

یونان: ایتھنز کی پہلی مسجد میں نماز کی ادائیگی کا آغاز

ایتھنز: یونان کے دارالحکومت ایتھنز کی پہلی مسجد میں نماز کی ادائیگی کا آغاز ہو گیا ہے۔ مسجد کی منصوبہ بندی اور اس کی تعمیر میں 14 سال کا عرصہ لگا ہے۔

الجزائر میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد نمازیوں کیلئے کھول دی گئی

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان کی وزارت تعلیم و مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایتھنز جامع مسجد دو نومبر سے کھول دی گئی ہے۔ سرکاری اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ جامع مسجد میں مسلمان اپنی عبادات کا اہتمام کرسکتے ہیں۔

یونان کی وزارت نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ مسجد میں پانچ وقت کی نمازوں کی ادائیگی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

گاڑی سمیت مسجدالحرام کے صحن میں داخل ہونے والا شخص گرفتار

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے جاری کردہ ایس او پیز کے باعث اس وقت ایک ساتھ صرف 9 افراد کو باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یونان کے دارالحکومت ایتھنز کی پہلی جامع مسجد کے پہلے امام کی ذمہ داری محمد ذکی کو تفویض کی گئی ہے جو مراکشی نژاد یونانی ہیں۔

مخصوص اینٹوں سے تعمیر90سال پرانی مسجد

عالمی ذرائع ابلاغ کےمطابق 850 مربع میٹر رقبے پر مشتمل مسجد میں بیک وقت 350 افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے۔ مسجد میں کوئی مینار نہیں ہے۔ تعمیراتی اخراجات کا اندازہ تقریباً 8 لاکھ 87 ہزار یورو لگایا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں