پاکستان نے ٹیکسوں میں اضافے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کر دیا

آئی ایم ایف ماہرین کی پاکستان آمد، حکام سے ٹیکس پالیسی پر مشاورت ہوگی

اسلام آباد: پاکستان نے ٹیکسوں میں اضافے سے متعلق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق کورونا کی وجہ سے عوام  پر مزید بوجھ ڈالنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف ریونیو میں مزید اضافے کا مطالبہ کر رہا ہے تاہم کورونا کی وجہ سے عوام پر مزید بوجھ ڈالنا ممکن نہیں۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی چیئرمین نوشین جاوید امجد نے بھی آئی ایم ایف کی جانب سے دباؤ کی تصدیق کی ہے۔

پاک آئی ایم ایف بجٹ مذاکرات: وفاقی حکومت کا بجٹ اور اخراجات منجمد کرنے پر اتفاق

انہوں نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود پہلے 4 ماہ میں ٹیکس ریونیو بڑھا جس کی وجہ سیلز ٹیکس محصولات میں اضافہ ہے۔

تنخواہوں میں کٹوتی نہیں کر سکتے، پاکستان کا آئی ایم ایف کو جواب

ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی سے کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی اور کاروباری طبقے کو ریفنڈز ملنے سے کاروباری سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں۔


متعلقہ خبریں