صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان 3 نومبر کو ہی ہونا چاہیے، ٹرمپ

ٹرمپ گزشتہ ہفتے ایران پر حملے کا ارادہ رکھتے تھے،نیو یارک ٹائمز

فائل فوٹو


ورجینیا: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان تین نومبر کو ہی ہونا چاہیے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی دلچسپ حرکتیں اور متنازعہ فیصلے

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کے صدر نے ذرائع ابلاغ سے آرلنگٹن ورجینیا میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو ہفتوں پہلے ووٹ پول کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بات چیت میں کہا کہ ارلی ووٹنگ امریکہ کے لیے بہت خطرناک ہے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مدمقابل ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کو کرپٹ سیاستدان بھی قرار دیا ہے۔ انہوں نے انتخابی دوڑ کے آخری مرحلے میں دو دن قبل مشی گن میں منعقدہ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جوبائیڈن امریکہ اور دنیا کو ایک مضحکہ خیز جنگ میں ڈبو دے گا۔

ڈونلڈٹرمپ سیاست میں کیسے آئے؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ جوبائیڈن کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ جوبائیڈن ہوشیار آدمی نہیں ہیں بلکہ وہ ڈمی کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر جوبائیڈن صدارتی انتخاب جیت گئے تو چین امریکہ کا مالک بن جائے گا۔


متعلقہ خبریں