ٹیلی کمیونی کیشن، آئی ٹی سروسز کی برآمدات میں 41 فیصد اضافہ


اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ملکی ٹیلی کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی سروسز کی برآمدات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے آئی ٹی برآمدات سے متعلق بتایا ہے کہ جولائی تا ستمبر کے دوران ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی ٹی سروسز کی برآمدات 41 فیصد اضافے سے 444 ملین ڈالر رہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال اس عرصے میں ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی ٹی سروسز کی برآمدات 315 ملین ڈالر تھیں۔

ہواوے کا ایک ہزار پاکستانی سرکاری ملازمین کو آئی ٹی کی تربیت دینے کا اعلان

مشیر تجارت نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ آئی ٹی شعبے کے ماہرین کی محنت اور پیشہ وارانہ مہارت سے ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی ٹی سروسز کی برآمدات کے فروغ کے لیے تعاون کرتی رہے گی۔


متعلقہ خبریں