راولپنڈی: انتظامیہ کی ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں

راولپنڈی: 30 لاکھ روپے کی بینک ڈکیتی، ملزمان کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق

راولپنڈی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کے منافی عمل پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ متحرک، متعدد دکانیں اور ہوٹل سیل

ہم نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص صفدر سکندری نے ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص صفدر سکندری نے اپنے دورے کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو اسنوکر کلب، ایک باڈی بلڈنگ کلب اور چار دکانوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

ہم نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے دورے کے دوران چار پیٹرول پمپس پر جرمانہ عائد کیا اور دو کو وارننگ بھی جاری کیں۔

دبئی: شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

اسسٹنٹ کمشنر وقاص صفدر سکندری نے اس موقع پر واضح کیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تجارتی مرکزسیل اورمالکان کو گرفتارکیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں